وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی برادری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد اور حفاظتی سامان مہیا کریں، صدر کسووال پریس کلب 64

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی برادری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد اور حفاظتی سامان مہیا کریں، صدر کسووال پریس کلب

وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی برادری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد اور حفاظتی سامان مہیا کریں، صدر کسووال پریس کلب

کسووال ( مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صحافتی برادری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر امداد اور حفاظتی سامان مہیا کریں کیونکہ موجودہ وبائی صورت حال میں صحافی برادی بھی فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے۔صحافی برادی کورونا سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شعور و آگاہی کی بیداری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔

اختر سردار چودھری صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کی گفتگو۔انہوں نے کہا ہماری صحافتی برادری اس موجودہ وبا ئی صورت حال میں پاک افواج،پولیس،ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اس وبائی صورتحال میں صحافی برادری فرنٹ لائن پر اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہے

مگر حکومت کی جانب سے صحافیوں کو زبانی جمع خرچ اور دعوؤں کے ساتھ یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چھوٹے شہروں کی صحافتی تنظیموں کو کوئی حفاظتی سامان مہیا نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، ایسے حالات میں صحافی اس وبا ء کا آسانی سے شکار ہوسکتے ہیں۔

صحافیوں کے پاس جو سرجیکل ماسک ہیں وہ زیادہ تر بازار سے خرید کیے گئے ہیں یا کپڑے سے تیار کیے گئے ہیں۔ صدر کسووال پریس کلب رجسٹرڈ اختر سردار چودھری نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذیشان جاوید اور دیگر اعلیٰ احکام سے مطالبہ کرتے ہوئے

کہا کہ صحافیوں کی اکثریت روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد سے رپورٹنگ کے سلسلے میں بازاروں تحصیل کورٹ،پولیس اسٹیشن میں جا کر میں ملتی ہے جس سے انہیں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادی (پریس کلبز) کے لئے حفاظتی انتظامات کے

ساتھ ساتھ حقیقی مالی امداد کا بھی پیکج جاری کریں کیونکہ صحافی بھی ملک کا چوتھا ستون اور باعزت شہری ہیں اور چھوٹے شہروں کے صحافیوں کو ہمیشہ سابقہ حکومتوں نے بھی نظر انداز کیا

اور یہی سلوک موجودہ حکومت کی طرف سے جاری ہے جبکہ صحافی برادی اس وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شعور و آگاہی کی بیداری کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں