اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس 109

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

جہانیاں(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے کی۔چوہدری خالد جاوید ارائیں سمیت تمام ممبران نے شرکت کی ۔موجودہ حالات کے پیش نظر تمام معاملات زیر بحث آئے۔کوروناوائرس کے بارے آگاہی

مہم کو مزید موثر بنانا اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروانا۔نادر دفتر میں SOPsپہ کاربند رہنا ۔ہر پبلک مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا۔ اس سلسلے میں ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جو کہ انتظامیہ سے مل کر کرونا SOPsپر عمل یقینی بنائے گے۔

اس کے فورا” بعد ایک اور اہم اجلاس ہوا جسمیں تمام سبزی اور پھل فروش دکانداران اور ٹھیلہ بان کے نمائندوں نے شرکت کی۔جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نےکی۔ اپ نے دوران گفتگو دکانداران کو مخاطب کیا کہ شہریوں کیطرف سے سب سے زیادہ گراں فروشی کی

شکائیات آپ کی طرف سے آرہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں ۔لہزا ! آپ کو یہاں بلوانے کا مقصد ہے کہ آپ اپنی اصلاح کر لیں۔ سرکاری پرائس لسٹ واضع کر کے لگائیں۔ ساتھ ہی کرونا SOPsپر عمل یقینی بنائیں۔تمام دوکانداران کے نمائندوں نے عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں