ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی خود ضلع بھر کی بولی کا جائزہ لینے منڈیوں کا دورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات سبزیوں کے نرخ میں کمی کی صورت میں عام آدمی تک پہنچنا شروع ہوگئے -_
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ضلع بھر کی منڈیوں کی سخت اور مسلسل مانیٹرنگ کے باعث آلو ،پیاز، ٹماٹر ، کریلا سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے- ڈپٹی کمشنر نے نرخوں میں کمی اور بولی کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا-
اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر ، ای اے ڈی اے آصف رضا بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سبزیوں اور پھلوں کی بولی کا جائزہ لیا- انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عام مارکیٹ میں صارف تک پہنچنا چاہئے سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے
پھلوں کے نرخ بھی استحکام میں ہیں- ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناجائز منافع خوری پر 64 دکانداروں کو 1 لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانہ کئے گئے-