اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کی ٹھان لی 75

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کی ٹھان لی

اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کی ٹھان لی

میاں چنوں (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کے نرخ اعتدال میں لانے کی ٹھان لی اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی

روزانہ کی بنیاد پر سبزی اور فروٹ منڈی میں بولی کی نگرانی کی جائے اور قیمتوں کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یعقینی بنایا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میں خود بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبزی وفروٹ منڈی کاوزٹ کروں گا اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہرصورت عوام کو پہنچایا جائے گا حکومت کی خواہش ہے

کہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر میسر ہوں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مجسٹریٹس کم نرخوں کے اثرات عوام تک پہنچانے کے لیے بہتر حکمت عملی بنائے مزید بتایا کہ گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں ہو گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کو گرافروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروئیاں کرنے کی ہدایت کر دی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں