Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر نے مسلسل 9ویں دن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے مسلسل متحرک ہیں اور انہوں نے سبزی منڈیوں سمیت بازاروں کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی ہے

ڈپٹی کمشنر روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ عام مارکیٹ میں سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی برقرار رکھی جا سکے اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے مسلسل 9ویں دن ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر پھلوں اور سبزیوں کے

نرخوں کا جائزہ لینے کے ساتھ اپنی نگرانی میں بولی بھی کرائی ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے چوک جمال اور وجھیانوالہ کے علاقہ میں مختلف دکانوں پر جاکر پرائس چیکنگ بھی کی اور دکانداروں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نرخنامہ بھی چیک کئے –

Exit mobile version