ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف اور دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ زراعت ٹڈی دل کے تدارک کے لئے سرگرم عمل ہے اس سلسلہ میں فیلڈ سٹاف اور دیگر لائنز ڈیپارٹمنٹس کی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا
جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پی پی ملتان چوہدری محمد اشرف نے کی جبکہ اسسٹنٹ ایگریکلچر انجینئر حیات اللہ نے شرکاء کو ٹڈی دل کے تدارک کے لیے مشینری کے استعمال اور ادویات کی مقدار بارے آگاہ کیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پی پی خانیوال اکرام الحق نے ٹڈی دل کی
عمر اور اس کے تدارک کے لئے طے کی جانے والی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے تدارک کے لیے ہمیں ابھی سے متحرک ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کپاس کی کاشت کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں-