ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا احساس کفالت پروگرام کے سنٹر اے ٹی ایم ہال کبیروالا کا دورہ
خانیوال( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا احساس کفالت پروگرام کے سنٹر TMA ہال کبیروالا کا دورہ کیا. دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا. اب تک تقسیم ہونے والی امداد کی چیکنگ کی. عملہ محکمہ مال و ریٹیلرز حضرات کو ہدایت کی گئ ہے
کہ آنے والے سائلین کو ہرممکن سہولت یقینی بنائیں. علاوہ ازیں کرونا وائرس سے سے بچاؤ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی چیکنگ کے لئے نماز جمعہ پر مختلف مساجد کا معائنہ کیا. متعلقہ سیکورٹی اداروں جو ہدایت کی کہ گورنمنٹ کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں. تا کہ کرونا وائرس پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے.