میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، سٹریٹ کرائم میں کافی حد تک قابو پالیا گیا،ایس ایچ او
قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او رائے ناصر عباس کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، سٹریٹ کرائم میں کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے،
ان خیالات کااظہار سٹی چوکی انچارج کوٹ رادہاکشن محمد شبیر نے مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس کے علاوہ سول سوسائٹی کے معززین نے سٹی چوکی کوٹ رادہاکشن میں در پیش مسائل پر ڈی آئی جی پنجاب سے چند مطالبات کئے ہیں، صدر مرکزی سبزی منڈی،
مہر محمد آصف، سید ظہیر الحسن شمسی ایڈووکیٹ، سماجی ورکر مہر محمد ساجد ، سماجی ورکر راجہ زبیر کیانی کا کہنا تھا کہ سٹی چوکی کی ایریا ایک تھانہ کے لگ بھگ ہے لیکن پولیس نفری صرف 5ملازمین پر مشتمل ہے، جبکہ چوکی کی گاڑی انتہائی خستہ حال ہے،سول سوسائٹی نے ڈی آئی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل کی حل طلبی کو یقینی بنایا جائے۔