رمضان المبارک برکتوں کا مہینہ ہے غریب نادار لوگوں کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے،رؤف نواب چوہدری
کوٹ رادہاکشن (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)رمضان المبارک فیوض و برکات کا مہینہ ہے، جب آتش جہنم بجھا دی جاتی ہے اور نیکیوں کا اجردوگنا کردیا جاتا ہے، اس مہینہ میں خصوصاََ اپنے تمام تر معاملات زندگی احسن طریقہ اور ایمانداری سے طے کرنے چاہئیں، اس کے علاوہ ہمیں
غریب نادار لوگوں کا خیال رکھنے کی بھی ضرورت ہے، اپنی خیرات و زکوة اور صدقات اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ کریں، اِن خیالات کا اظہار معروف سماجی ورکر و تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کوٹ رادہاکشن رؤف نواب چوہدری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ارگرد سفید پوش طبقہ کی مالی امداد کرتے رہیں اور ہو سکے توان کی کاروبار کرنے میں معاونت کریں، آخر میں انہوں نے کہا کہ بے شک جزا تو میرے رب ہی کے ہاں ہے۔