Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک گندم خریداری کے سو فیصد ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنائے،سیکرٹری کوآپریٹیو

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹیو احمد رضا سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک گندم خریداری کے سو فیصد ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنائے – ٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ زراعت کاغذی کارروائیوں کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے

،کورونا کے زیر علاج مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں ایس او پیز کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس خانیوال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم بھی ان کے ہمراہ تھے- جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک

،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ،ای اے ڈی اے آصف رضا ،محکمہ خوراک ،زراعت ،تعلیم، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سیکرٹری کوآپریٹو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ابتک گندم خریداری مہم کا 68 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ،کورونا کے 24 مریضوں میں سے 13 صحتیاب ہوچکے ہیں

جب کہ ماہ رمضان میں اب تک ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران دکانداروں کو 19 لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے کرکے 16 ایف آئی آرز 19 دکانداروں کو گرفتار کرایا گیا گندم کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام کرتے ہوئے ہزاروں من ذخیرہ کی گئی گندم برآمد

کرکے 20 ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔سیکرٹری کوآپریٹیو پنجاب نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اشیائے خوردونوش کے

نرخوں میں کمی کا فائدہ ہرصورت عوام کو پہنچایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ افسران فرضی اعدادوشمار دینے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں سیکرٹری کوآپریٹیو پنجاب نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔

Exit mobile version