پنجاب پولیس کی 20روزہ کارکردگی 99

پنجاب پولیس کی 20روزہ کارکردگی

پنجاب پولیس کی 20روزہ کارکردگی

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )پنجاب پولیس کی 20روزہ کارکردگیآئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر پولیس ٹیموں نے 16مارچ سے شروع آپریشن میں صوبے بھر میں 1028ناکے لگائے ہیں جہاں اب تک 238949گاڑیوں،560921موٹر سائیکلوں اور1138344شہریوں کو چیک کیا گیا ہے

۔ 702673شہریوں کو وارننگ دی گئی، 46933سے سیکیورٹی بانڈزلئے گئے جبکہ دفعہ144کی خلاف ورزی پر25027ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے23190 شہری گرفتاراور26284شہری ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر4587دوکانوں اور238ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر920مقدمات درج کرتے ہوئے1457قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی

جس کے نتیجے میں 939افراد گرفتار جبکہ 518ضمانت پر رہا ہوئے۔اسی طرح ذخیرہ اندوزوں سے1033475کلو گرام گندم، 337765کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 153573دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔16مارچ سے جاری آپریشن کے دوران281309شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ279495شہریوں کو پولیس ٹیموں نے

امدادبھی فراہم کی۔گذشتہ روزبھی صوبہ بھر میں 1028 ناکے لگائے گئے جہاں 4888گاڑیوں اور11450موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیاگیا۔پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 18650شہریوں میں سے11677کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 547شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے

،404ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ310نے ضمانتیں کروائیں۔مجموعی طور پر397ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 714ملزمان کو نامزد کیا گیاجبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر173دوکانوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح صوبے بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر22مقدمات درج ہوئے اور32ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

جن میں سے25گرفتار جبکہ07ضمانت پر رہا ہوئے۔پولیس ٹیموں نے دوران ڈیوٹی 5337شہریوں کوکورونا سے بچاؤ کے متعلق آگاہی جبکہ 2156شہریوں کو امداد بھی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی

ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ فیلڈ ڈیوٹی پرتعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں اورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں