104

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کےمتاثر ہونے والوں قلیوں میں راشن بیگ تقسیم

الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کےمتاثر ہونے والوں قلیوں میں راشن بیگ تقسیم

خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاون کے باعث ریلوے ٹرینوں کی بندش سے متاثر ہونے والوں قلیوں میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ایس ایس ریلویز خانیوال چوہدری مختار اور ہیڈ کلرک چوہدری اسلم نے درجنوں راشن بیگ

جماعت اسلامی کے ہارون الرشید ایڈووکیٹ،میاں فرغ کمبوہ اور دیگرضلعی رہنماوں نے قلیوں میں راشن بکس تقسیم کیے۔اور کہا کہ مشکل کے اس وقت میں بر روزگار ضرورت مند محنت کشوں کی ممد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ریلویز قلی ایسوسی ایشن کے صدر محمد زبیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جب ٹرینیں بند ہونے سے قلی سخت پریشان اور متعدد کے تو چولہے ٹھنڈے ہوگئے تھے

بڑا خوش آئند قدم ہے جس کے لیے وہ قلیوں کی جانب سے الخدمت فاونڈیشن جمااعت اسلامی اور ریلوے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہی اس موقع پر کرونا وائرس کے خاتمے اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ محمد ندیم ملک ریلوے پاور ہاوس اور شیخ نعیم پاکستان ریلویز کی کوشیش سے قلیوں میں الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم کیا جس کے لیے ان کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں