85

روزہ خوروں کی کھانے پینے کی اشیا ء کی فروخت جاری ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ

روزہ خوروں کی کھانے پینے کی اشیا ء کی فروخت جاری ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) روز خوروں کی سہولت کے لیے شہر اور گردو نواح میں سرعام ہوٹلز،فاسٹ فوڈز پوائنٹس،ٹی سٹال، پکوڑے سموسے اور دیگر کھانے پینے کی اشیا ء کی فروخت جاری ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لینے کا مطا لبہ۔تفصیل کے مطا بق شہر اور گردونواح،چو ک سنگلاں والا،جامع مسجد چوک،چوک فاروق اعظم،مڈو والا چوک،جسونت نگر چوک،اعوان چوک،

بلاک نمبر 9، بلاک نمبر5اور دیگر اہم بازاروں اور گلی کو چو ں میں روزہ خوروں کی سہولت کے لیے ہوٹلز،فاسٹ فوڈز پوائنٹس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء سر عام فروخت ہونے لگی

جس سے روزہ کا تقدس بری طرح پامال کیا جا رہا ہے۔عوامی،سماجی،تجارتی حلقوں اور شہریوں نے ایسے عنا صر کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے اوقات پر بھی سختی سے پابندی کا مطا لبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں