126

ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی۔ریسکیونے زخمی کوابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق ماہنی سیال کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار سیف الرحمن سکنہ168/10-R شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

جبکہ اس کا ساتھ مدثر اشرف شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جبکہ جاں بحق ہونے والے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے۔کیری ڈبہ ملتان سے خانیوال آرہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں