پنجاب حکومت کا عید پر ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ 97

پنجاب حکومت کا عید پر ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا عید پر ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا فیصلہ

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )لاہور : حکومت پنجاب نے عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری آگئی ،عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی تعطیلات دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔25 مئی بروز سوموار سے 31 مئی اتوار تک چھٹیاں ہونگی ۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں راجہ بشارت اسلم اقبال اور دیگر اہم افراد بھی شریک ہیں ۔ عید کی تعطیلات میں ٹرانسپورٹ اور پارکوں کو بند رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔وزیراعلی پنجاب کی باضابطہ منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب اسکا نوٹیفیکیشن جاری کر دے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں