وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خانیوال کے نواحی پل رانگو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا خانیوال کے نواحی پل رانگو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر
ملتان سے پل رانگو حادثے پر رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ کا پل رانگو حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب کا پل رانگو حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔