ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے حکم پر شہر کو نیٹ اینڈ کلین بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کا چھٹی کے دن صفائی آپریشن جاری رہا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کے حکم پر شہر کو نیٹ اینڈ کلین بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی کا چھٹی کے دن صفائی آپریشن جاری رہا اور مختلف علاقوں سے کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیر اٹھا کر ٹھکانے کے ساتھ
سڑکوں کے درمیان ڈیوائیڈرز سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی صفائی آپریشن میں افرادی قوت کے ساتھ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا گیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ خانیوال کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں – دریں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فضل پارک میں نصب خراب لائٹس کو ٹھیک کرنے کاکام بھی شروع کردیا گیا ہے