Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین کوہرصورت ماسک پہننے کی ہدایت کردی

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سرکاری دفاتر میں افسران و ملازمین کوہرصورت ماسک پہننے کی ہدایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سےبچاوکیلئے افسران اور عملہ احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں- انہوں مزید کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دفتر سمیت دیگر سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں سے بھی اس حوالہ سے بھرپور تعاون کے خواہاں ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی اس موذی مرض سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری بلاضرورت دفاتر کے چکر لگانے سے بھی گریز کریں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلع بھر کے افسران کے نمبرز پہلے ہی مختص کیے جا چکے ہیں جن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

Exit mobile version