ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی اہم کامیابی
خانیوال(سعید احمد بھٹی)ڈی پی او محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی اہم کامیابی‘بین الاضلاعی ہاشم عرف ہاشو کارڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار‘ملزمان خانیوال‘ساہیوال‘ملتان‘راولپنڈی‘اٹک‘چکوال سمیت دیگر اضلاع میں قتل‘اقدام قتل‘ڈکیتی‘رابری‘
راہزنی‘کاریں چھیننے او رکاریں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے شہریوں سے چھینی گئی 5کاریں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالہ کردی گئیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد علی وسیم نے خانیوال ضلع میں ہونے والی ڈکیتی اورکار چوری کی وارداتوں کاسخت نوٹس لیتے ہوئے
خانیوال کے سینئر او رقابل پولیس افسران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور لوگوں کا چھینا گیا مال مسروقہ برآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں او رروزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹرنگ کی۔ ڈی پی او کی گائیڈلائن کی روشنی میں پولیس ٹیمو ں نے انتھک محنت او رجدید ٹیکنالوجی کی مددسے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے
بین الاضلاعی ہاشم عرف ہاشو گینگ کے سرغنہ ہاشم ولد محمد قاسم سکنہ 19شرقی نزدقصبہ چوک خانیوال او راس کے ساتھی رضوان اللہ عرف ولد مصباح اللہ سکنہ کوٹ سمابہ رحیم یا رخان‘صابر ولد فتح حسین سکنہ 140/TDAلیہ اورغلام عباس ولد حاجی محمد 19/9Rکچا کھوہ گرفتارکرلیے۔ملزمان خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں قتل‘اقدام قتل‘ڈکیتی‘رابری‘
راہزنی‘کاریں چھیننے او رکاریں چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ملزمان سے لوگوں کی چھینی گئی 05عدد کاریں بھی برآمد کرلی گئیں۔ڈی پی ا ومحمد علی وسیم نے گاڑیوں کی چابیاں ان کے اصل مالکان کے سپرد کردیں جس پر مدعیان کی جانب سے ڈی پی او کو گلدستے پیش کیے گئے‘
پھولوں کے ہارپہنائے اور شکریہ ادا کیااو رڈی پی او اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ عوا م کے مال و متاع کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے
اسی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اس سلسلہ میں پولیس ٹیم نے سخت محنت کی اس کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے جانے کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔