اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر تحصیلدار ملک ندیم دیہڑ کا تحصیل بھر کے پٹرول پمپس کے اچانک دورہ 90

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر تحصیلدار ملک ندیم دیہڑ کا تحصیل بھر کے پٹرول پمپس کے اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر تحصیلدار ملک ندیم دیہڑ کا تحصیل بھر کے پٹرول پمپس کے اچانک دورہ

کبیروالا (سعید احمد بھٹی) پٹرول پمپوں پر عوام کا رش اور موصول ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کی ہدایت پر تحصیلدار کبیروالا ملک ندیم دیہڑ نے پیٹرول پمپس کا وزٹ کیا۔ پیٹرول پمپ مالکان کو ہر صورت حکومتی ریٹ پر پیٹرول فروخت کرنے، پمپ کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے

ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی پیٹرول پمپ مالکان من مانی بند کریں. تحصیل بھر کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی فروخت کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر بھی عمل درآمد شروع کرانے کا حکم دیا. جس کے بعد شہر بھر میں پیٹرول کی قلت کم ہونا شروع ہو گئی ہے

۔ تحصیلدار کبیروالا ملک ندیم دیہڑ نے پیٹرول پمپس کا سٹاک بھی چیک کیا اور خلاف ورزی پائے جانے پر مختلف پٹرول پمپس/غیر قانونی ایجنسیوں پر55ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں