ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے مارکیٹوں کا دورہ
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سے)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے مارکیٹوں کا دورہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے، حکومت پنجاب کی طے کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے.
ڈپٹی کمشنر نے دکانوں میں جا کر ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے دکانداروں سے گفتگو کی. انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے احتیاطی و حفاظتی اقدامات کر کے بچا جاسکتا ہے. اپنی او lر دوسروں کی زندگیاں محفوظ کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے.
علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر بارہ دکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے. اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز میں ماسک لازمی قرار دیاگیاہے دکاندار ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں