شہر کے بیوٹیفکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا
خانیوال (سعید بھٹی) ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر آغا ظہیر عباس شیرازی نے خانیوال شہر کو خوبصورت اور ماڈل بنانے کیلئے میونسپل کمیٹی حکام کوشہر کے داخلی راستہ پر مانومنٹ بنانے، سڑکوں پر پھلدار و سایہ دار پودے لگانے کا ٹاسک دیدیاجبکہ اس کے ساتھ سٹی گیٹ تا ریلوے چوک سڑک کو
ماڈل بنانے کی ہدایت بھی کردی ہے -انہوں نے شہر کی ٹوٹی سڑکوں پر پیچ ورک کرانے گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن بدلنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خانیوال کو خوبصورت اور سرسبز شہر بنانا میری اولین ترجیج ہے – شہر کے بیوٹیفکشن پلان کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر
میونسپل کمیٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز شبیر ڈوگر، چوہدری مقبول سمیت میونسپل کمیٹی افسران شرکت نے شرکت کی -اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کے مختلف چوکوں کی تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائےنیازی چوک تا لاہور موڑ اور
شہر کے اندر گرین بیلٹس پر پھلدار اور سایہ دار پودے لگائے جائیں- انہوں نے کہا کہ سٹی پارک کے اطراف اور ریلورے انڈر پاس کی صفائی کرائی جائے- ان کا مزید کہنا تھا کہ درخت لگانے کے بعد ان کی دیکھ بال اور پانی دینے کا بھی مناسب انتظام ہونا چاہئے-