126

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شہرازی جہانیاں کے سرکاری دورے کے لیے تشریف لائے

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شہرازی جہانیاں کے سرکاری دورے کے لیے تشریف لائے

جہانیاں (سعید بھٹی) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شہرازی جہانیاں کے سرکاری دورے کے لیے تشریف لائے۔ سب سے پہلے آپ میونسل کیمٹی پہنچے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ان کا استقبال کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان کورونا وائرس میں مبتلہ مریضوں ،

لاک ڈاون اور ترقی یاتی کاموں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت شہر میں سولنگ ، ٹف ٹائل، میٹل روڈ, اور نالیوں کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے

۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی نے ان کاموں کا جائزہ لینے کے لیے قبرستان والے روڈ کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شہرازی نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کسی بھی قسم کا ناقص میٹریلز برداشت نہیں کیا جائے۔ آپ نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں

محمد بابر سلیمان کو ہدایت کی کہ آپ خود ان کاموں کی مانیٹرنگ کریں۔ THQ جہانیاں کا دورہ کیا ۔MS/DDHO ڈاکٹر محمد عمر غوری نے کورونا کے مریضوں کی تعداد ، میڈیسن ، اور ایمر جنسی کی صورت میں سہولیات کے بارے تفصیل سے بریفنگ دینے کے ساتھ قرنطینہ سنٹر کی

تعداد اور وہاں کی سہولیات کے بارے بھی بریفنگ دی۔ اسی اثناء میں چک نمبر 111/10R نیوکالونی جہانیاں کے میٹل روڈ کا معائنہ کیا ۔ آپ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کو میٹریل کے معیار کی ضمانت ہو۔ ترقییاتی کاموں میں کسی بھی قسم شکائت کا موقع نہ ملے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں