97

ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مقتول صحافی غلام مرتضیٰ کے گھر جاکر ان کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی

ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مقتول صحافی غلام مرتضیٰ کے گھر جاکر ان کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے سرائے سدھو کے مقتول صحافی غلام مرتضیٰ کے گھر جاکر ان کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ بچوں کی

مالی امداد بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مقتول کے بچوں کو مفت تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا کہ ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں مقتول کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں