اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا احساس کفالت پروگرام ادائیگی سنٹر چوپرہٹہ کا دورہ کیا 102

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا احساس کفالت پروگرام ادائیگی سنٹر چوپرہٹہ کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا احساس کفالت پروگرام ادائیگی سنٹر چوپرہٹہ کا دورہ کیا
کبیروالا (سعید بھٹی سے) احساس کفالت پروگرام ادائیگی سنٹر چوپرہٹہ کا دورہ کیا احساس کفالت پروگرام کے ادائیگیوں کے پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ احساس کفالت پروگرام سنٹر پر آنے والے مستحقین سے عملہ کے رویہ بارے بھی دریافت کیا۔ سینٹرز پر خواتین کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار
انتظامات، پینے کے پانی کی وافر دستیابی، سینیٹائزر وٹشوز کی موجودگی ودیگر ضروری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کے لئے سینٹرز پر تمام تر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں اور امداد کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں تیز رفتاری سے جاری ہے
اس سلسلے میں تمام متعلقہ سٹاف کو تیز رفتار اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحصیل انتظامیہ کے دیگر افسران اور ٹائیگر فورس کے جوانوں کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے باعث امداد کے لئے آئی خواتین کے مابین دائرے لگا کر مناسب فاصلہ مقرر کیا گیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں