ڈسرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے بہترین کارکردگی پر سپیشل برانچ کے افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم
خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈسرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپیشل برانچ کے افسران و ملازمین میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے
اور ملک شفیق سمیت 11 ملازمین میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل برانچ کے اہلکاران محمکمہ پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سپیشل برانچ کے تعاون سے جرائم کی بیخ کنی میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں اور سپیشل برانچ کا جرائم پیشہ
عناصر کی نشاندہی میں کردار اہمیت کا حامل ہے اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ خانیوال پولیس اور سپیشل برانچ کے مشترکہ تعاون سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔