بستی چن شاہ، سینیما روڈ، سمرا سپورٹس والی گلی کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
خانیوال (سعید بھٹی سے ) بستی چن شاہ، سینیما روڈ، سمرا سپورٹس والی گلی کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنرآغا ظہیرعباس شیرازی کی ہدایت پر علاقہ میں سمارٹ لاک ڈائون کردیا گیا ہے-
اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیراحمد ڈوگر نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد آصف جاوید ، پولیس کے ہمراہ سمارٹ لاک ڈائون کرایا- متاثرہ افراد گھروں میں آئسولیٹ کرکے اہل علاقہ کو ہوم آئسولیٹ کئے گئے افراد سے رپورٹس نیگیٹو آنے تک میل جول نہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے