تین سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق متاثرہ افراد گھروں میں فوری آئسو لیٹ کر کےسمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا جائے ، ڈپٹی کمشنر
خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ تین سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق پر متاثرہ افراد کو گھروں میں فوری آئسو لیٹ کر کے علاقہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا جائے ۔یہ بات انہوں نے کوروناایس او پیز پر عمل درآمد اور ڈینگی مچھر کے
خاتمہ بارے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن بلال سمیت محکمہ صحت و دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھروں پر آئیسو لیٹ کیے گئے مریضوں کی
رپورٹس نیگیٹیو آنے تک ان سے میل جول نہ رکھا جائے انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سمارٹ لاک ڈاؤن علاقوں میں متاثرہ افراد کی دیکھ بھال اور ایس او پیز بارے عملدرآمد کی کڑی نگرانی کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری انظباطی کاروائی عمل میں لائیں
۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ڈینگی مچھر کے جڑ سے خاتمہ تک جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج اور دکانوں کو فوری سیل کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے
کہا کہ ڈینگی کے تدارک میں کوتاہی پر سرکاری افسران کا بھی محاسبہ ہوگا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں میں کرونا آئسولیشن اور ڈینگی یونٹس میں طبی آلات اور ادویات کی سو فیصد دستیابی کو یقینی بنایا جائے