میاں چنوں سمیت خانیوال کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار 80

میاں چنوں سمیت خانیوال کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

میاں چنوں سمیت خانیوال کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی قیادت میں خانیوال پولیس سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکا ر ہے اس ضمن میں ایس ڈی پی او سرکل میاں چنوں شبیراحمد وڑائچ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں شعبان

خالد گورایہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے میاں چنوں سمیت خانیوال کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث نعیم عرف نعیمہ گینگ کے 4ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا او رگرفتارملزمان سے لوگوں سے چھینا گیا تقریباً63لاکھ روپے

کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا جن میں 03 عدد بیڈ فورڈڈالے‘01عدد پک اپ او ر06موٹرسائیکل شامل ہیں جبکہ ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات کا اندارج کر لیا گیا۔نعیم عرف نعیمہ چور گینگ کے ارکان کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے

ڈی پی او محمد علی وسیم‘ایس ڈی پی او سرکل میاں چنوں شبیراحمد وڑائچ‘ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں شعبان خالد گورایہ او ران کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں کو شاباش دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت‘لگن اور ایمانداری سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں