ڈپٹی کمشنرخانیوال اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال کبیروالا میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد 78

ڈپٹی کمشنرخانیوال اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال کبیروالا میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنرخانیوال اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال کبیروالا میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی زیر صدارت ٹی ایم اے ہال کبیروالا میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں‘اے ڈی سی جی محمد اخترمنڈھیرا‘اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی‘ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی سمیت ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم االحرام کی آمد کی پیش نظر امن وامان کی

صورتحال‘سکیورٹی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور سوشل میڈیا کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کی شدید مذمت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ استحکام پاکستان کے لیے ہم سب متحد ہیں‘ہمیں عدم برداشت کے

رویوں کو ختم کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضا ء پیدا کرنا ہوگی۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے خطاب کے دوران کہاکہ ضلع خانیوال میں امن وسکون کے قیام کی خاطر ممبران ضلعی امن کمیٹی اورعلمائے کرام نے ہمیشہ رواداری‘اخوت او ربھائی چارے کو فروغ دے کرمثالی کرداراداکیا ہے‘

سوشل میڈیا کے ذریعے حالات خراب کرنے کی کوشش کرنے والے امن کے دشمن ہیں پولیس امن دشمنوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی۔انہو ں نے کہاکہ امن کمیٹی معاشرے میں امن وامان کے قیام او ربہتری کیلئے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے‘ خانیوال پولیس کو جب بھی امن وامان کے لیے ممبران ضلعی امن کمیٹی کی ضرورت پیش آئی وہ ہمیشہ پولیس کے دست وباز وبنے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس کاایک ہی نعرہ او رجذبہ ہے کہ اپنے ملک‘اپنے صوبے او راپنے شہر میں امن وعامہ کی خاطر قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ او رڈسٹرک پولیس کی جانب سے ضلع خانیوال میں امن وامان کے قیام کے لیے ممبران ضلعی امن کمیٹی کو اکھٹا کرنا او رساتھ لے کر چلنے کے بہترین اقدام کو سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں