اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ٹی ای آر سی میٹنگ انسداد ڈینگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا
جہانیاں (سعید بھٹی سے) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں TERCمیٹنگ انسداد ڈینگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت سمیت تمام لائین ڈیپارٹمنٹس کو انسداد ڈینگی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی
دوران گفتگو آپ نے بتایا کہ کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے بارے بھی آگاہی مہم تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے MSاور اضافی چارج DDHOڈاکٹر محمد عمر غوری نے ڈینگی مچھر کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا کہ برسات اور سیلاب کے
پیش نظر ہمیں چائیے کہ حفاظتی تدابیر پر یقینی عمل کریں تاکہ موقع پر کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اسکے لیے آپ کو ٹھوڑی سی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کو اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل میی ڈینگی کا کوئی کیس نہیں ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران نرسریوں، کباڑ خانوں، ٹائرشاپس اور ورکشاپ کو لازمی چیک کیا جائے.جوہڑ نما تلاب ، پرانے یا نئے روک تھام کا موثر نظام بنایا جائے۔ ڈینگی لاروا کی پیدا ہونے والی جگہوں پر بروقت سپرے کا اہتمام کیا جائے ۔
ڈینگی کے بارے آگاہی مہم کو موثر طریقے سے تیز کی جائے۔ خصوصی شرکت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر ،ڈاکٹر الطاف حسین، DDEO فاروق سلیم ، اویس منیر ، SDO اریگیشن حافظ محمد جنید اور دیگر ممبران نے کی۔آخر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے سب کا شکریہ ادا کیا