اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام 96

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام

جہانیاں (سعید بھٹی سے) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی ۔ ان کو ریونیو فیلڈ سٹاف نے آج تک کی سرکاری ریکوری کے بارے تفصیل سے ّآگاہ کیا کہ زرعی ٹیکس کی ریکوری 100% سے زائد مکمل ہو چکی ہے۔ FBR کی سرکاری ریکوری 78% ہوچکی ہے

جبکہ آبیانہ کی ٹوٹل ریکوری بقایا تقریبا” 2591110 روپے بقایاجات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے فیلڈ ریونیو سٹاف سے فردا” فردا” سرکاری ریکوری کے بارے رپورٹ طلب کی اور انھوں نے کہا کہ مالیاتی سال ختم ہونے والا ہے اور ہماری سرکاری ریکوری مکمل نہیں ہو رہی آپ نے ایفرٹ کی ہے تو پہلے اتنی ریکوری ہوئی ہے یہ سب کچھ آپ کی محنت کا ثمر ہے

کہ ہم اہداف حاصل کرنے کے قریب ہیں آپ سب تھوڑی سی ایفرٹ اور کرلیں تو آپ کے اہداف انشاء اللہ 100% ہو جائیں گے مگر اس کے لیے آپ کو فیلڈ میں ضرور جانا ہو گا۔ یہاں کہیں نادہندگان کاشتکار سے کوئی مسئلہ درپیش آتا ہو تو اس کے پاس بار بار فالواپ کے لیے جائیں ۔

آئندہ میٹنگ میں ریکوری 100% ہونی چائیے کیونکہ ڈپٹی کمشنر خانیوال جناب آغا ظہیر عباس شہرازی کیطرف سے سخت ہدایت آئی ہے کہ سرکاری ریکوری میں بہتر پیش رفت ہونی چائیے۔ لہزا اگلی میٹنگ میں آپ نے FBR اور آبیانہ کی ریکوری سو فیصد رپورٹ پیش کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں