Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنرایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر کام تیزی کے ساتھ جاری

خانیوال (سعید بھٹی سے)ڈپٹی کمشنرایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور شہر کی داخلی و دیگر شاہراہوں پر 5 سے 6 فٹ لمبے پودے لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے – اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر نے ریلوے اسٹیشن چوک پر جاری کام کا معائنہ کیا- چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش ہمراہ تھے –

اسسٹنٹ کمشنر نے سخت گرم موسم میں شہر کی خوبصورتی کیلئے کام کرنے والے سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے میونسپل کمیٹی سٹاف کو باقاعدگی سے پودوں کو پانی دینے کی بھی ہدایت کی – مزید برآں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی سے شہر کی اہم سڑکوں پر پیچ ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے –

شہر میں جاری صفائی آپریشن کے حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر نے کہا ہے کہ سینٹری سٹاف روزانہ شہر کا کوڑا کرکٹ بھی 2 شفٹوں میں اٹھانے مامور ہے سینٹری انسپکٹرز و ورگرز کی

ڈیوٹیوں کو باقاعدگی سے منانیٹر کیا جاتا ہے- چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار بنگش نے بتایا کہ شہر سے روزانہ 75 ٹن کوڑا اٹھایا جارہا ہے اور میونسپل کمیٹی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے –

Exit mobile version