ڈی پی او قصور کی طرف سے 305پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد 96

ڈی پی او قصور کی طرف سے 305پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او قصور کی طرف سے 305پولیس افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

قصور(مقصود انجم کمبوہ سے)ڈی پی او قصور زاہد نوازمروت کی طرف سے 305پولیس افسران و اہلکاروں میں محنت،بہادری اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران وا ہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصو رمیں ہوا۔

تقریب میں ایک ملین روپے کی انعامی رقم پولیس افسران و اہلکاروں میں تقسیم کی گئی۔انعامات فیلڈ میں تعینات پولیس افسران،سی ایل اوز،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی سٹاف، فرنٹ ڈیسک سٹاف اور درجہ چہارم کے پولیس ملازمین میں تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے دوران ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا

کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کی طرف سے جوان مردی سے فرائض کی بجاآوری پر قصور ڈسٹرکٹ کیلئے ایک ملین انعامی رقم دی گئی اس حوصلہ افزائی پر ہم آئی جی پنجاب کے مشکور ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنے والے پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کے لیے باعث فخر ہیں

اور جرات اور شجاعت کی مثال ہیں اور ایسے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ کرائم کے تدارک کیلئے بھرپور محنت کریں،کورونا کے پیش نظر اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں،

اور امید کرتاہوں قصور پولیس آئندہ بھی اسی محنت اور دلیری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دے گی۔تقریب میں ایڈیشنل ایس پی اویس ملک، اے ایس پی سٹی عبدالحنان، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جواد احمد، اے ایس پی سدرہ خاں اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں