رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم چوری کرلی گئی
لاہور(بیورورپورٹ) نا معلوم شخص نے شوبز کو خیر باد کہنے والے اداکارہ و گلورہ رابی پیرزادہ کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوا لی ۔ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بینک چوری ہونے سے نہیں روک سکا، مری میں جب اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تو معلوم ہوا کہ بیلنس صفر ہے ۔
جب بینک فون کر کے پوچھا تو بتایا گیا کہ لاہور میں کسی نے میرے اکاؤنٹ سے سارے پیسے نکال لئے ہیں ۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں چوری ہونے والی رقم سے 18ضرورت مند فیملیوں کی امداد کر سکتی تھی۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا ۔