تعلیمی بورڈ لاہور نے ون ونڈو سہولت سینٹر قائم کردیا
لاہور(بیورورپورٹ)طلبہ کے لیے اچھی خبر ، طلبہ کاایک جگہ سے دنوں کا کام منٹوں اور گھنٹوں میں ہوگا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور نے ون ونڈو سہولت سینٹر قائم کردیا ۔
اسناد کی تصدیق ، این او سی ،مائیگریشن سرٹیفکیٹ سمیت رولز نمبر ون ونڈو سے ملے گی۔چیئرمین ریاض ہاشمی کہتے ہیں اب 10 سے 15 دنوں کا کام منٹوں اور گھنٹوں میں ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد فائل ٹریکنگ سسٹم بھی نافذ کیا جائے گا۔