تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے 122

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کےسربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔

فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ آج انتقال کرگئے ہیں۔

خیال رہے کہ خادم حسین رضوی نے گزشتہ دنوں فیض آباد میں ہونے والے ٹی ایل پی کے دھرنے کی بھی قیادت کی تھی اور اسی دوران انہیں بخار ہوا تھا۔

طبعیت بگڑنے پر خادم حسین رضوی کو شیخ زاید اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے خادم حسین رضوی کو رات پونے 9 بجے کے قریب شیخ زاید اسپتال لایا گیا، خادم حسین رضوی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرچکے تھے، خادم حسین رضوی کی موت کی تصدیق کیلئے ای سی جی بھی کی گئی،خادم رضوی کےساتھ اسپتال آنے والوں نے ان کی بیماری کی ہسٹری نہیں بتائی۔

خادم حسین رضوی کی میت اسپتال سے ان کے گھر منتقل کردی گئی ہے جبکہ گھر کے باہر بڑی تعداد میں ٹی ایل پی کے کارکن اور ان کے عقیدت مند جمع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا خادم حسین رضوی کی رحلت پر میں انکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔  

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی خادم حسین رضوی کے موت کی تصدیق کرتے ہوءے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی خادم حسین رضوی کو جنت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے ، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خادم حسین رضوی کا تعلق ضلع اٹک سے تھا، وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیداہوئے۔

خادم حسین رضوی نےجہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے علامہ خادم حسين رضوى كے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں