آر پی او ملتان ڈویژن وسیم احمد خان نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے ہمراہ پنجاب کالج عبدالحکیم میں تقریب تقسیم انعامات اور پودا لگانے کی تقریب میں شرکت 75

آر پی او ملتان ڈویژن وسیم احمد خان نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے ہمراہ پنجاب کالج عبدالحکیم میں تقریب تقسیم انعامات اور پودا لگانے کی تقریب میں شرکت

آر پی او ملتان ڈویژن وسیم احمد خان نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے ہمراہ پنجاب کالج عبدالحکیم میں تقریب تقسیم انعامات اور پودا لگانے کی تقریب میں شرکت

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں نے کہا ہےکہ فروغ تعلیم کیلئے نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پنجاب کالج کا کردار اس میں نہائت اہمیت کا حامل ہے، آر پی او ملتان ڈویژن وسیم احمد خان نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم کے ہمراہ پنجاب کالج عبدالحکیم میں تقریب تقسیم انعامات اور پودا لگانے کی تقریب میں شرکت کی

آر پی او کی آمد پر ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد اکمل طارق پرنسپل کاشف محمود نے ان کا استقبال کیا ۔مہمان خصوصی نے کالج کا وزٹ کیا آرپی او نے بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اورطالبات کو شیلڈ سے نوازا اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ آرپی او نے اپنے دورے کو یاد گار قرار دیا اور کالج کی عمارت شعبہ جات کو مثالی قرار دیا

انہوں نے کہا مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ یہ کالج فروغ تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کالج میں پودا بھی لگایا ڈائریکٹر پنجاب کالج عبدالحکیم محمد اکمل طارق نے کہا کہ پنجاب کالج سے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات مختلف شعبوں میں ملک قوم اور علاقے کا نام روشن کررہے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء اور طالبات کی کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دی جاتی ہے طلباءاورطالبات نے بھی پنجاب کالج کو ایک مثالی ادارہ قرار دیا اس موقع پر پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں