ڈی آئی خان/ضلعی انتظامہ کے زیراہتمام 3 روزہ جیب ریس کا آغاز/کمشنر یحیی اخوندزادہ نے افتتاح کیا 125

ڈی آئی خان/ضلعی انتظامہ کے زیراہتمام 3 روزہ جیب ریس کا آغاز/کمشنر یحیی اخوندزادہ نے افتتاح کیا

ڈی آئی خان/ضلعی انتظامہ کے زیراہتمام 3 روزہ جیب ریس کا آغاز/کمشنر یحیی اخوندزادہ نے افتتاح کیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون اور ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام تین روزہ جیپ ریس کا آغاز ہو گیا۔ 

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان یحییٰ اخونزادہ نے ریس کا افتتاح کیا۔ریس میں ملک کے مختلف شہروں سے نامور4×4 ڈرائیورنادر مگسی، صاحبزادہ سلطان، بابرخان، ماہم شیراز، سلمہ خان، زین محمود، ارشاد کاکاخیل سمیت دیگر نامور شریک ہیں۔ریس کے پہلے روزکوالیفائنگ راؤنڈ ریکی مرحلہ ہوا جس میں خطرناک موڑوں پر مشتمل 2 کلومیٹرصحرائی ٹریک بنایا گیا تھا جس پر ڈرائیورز نے انتہائی مہارت کے ساتھ کم سے کم وقت میں اسے عبور کیا۔ ریس میں آج دوسرے روز 120 کلومیٹر پر مشتمل ٹریک بنایا گیا ہے جس کا آغاز پنیالہ ڈیرہ اسماعیل خا ن سے ہوگا اور رحمانی خیل، عبدالخیل سے ہوتی ہوئی

گلوئی کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی جبکہ ساتھ موٹو کراس بائیک ریس کابھی انعقاد ہو گا جس میں ہیوی بائیکرز شرکت کرینگے۔ پری پیرڈ رینکنگ کیٹیگری میں صاحبزادہ سلطان نے مقررہ ٹریک 1منٹ 53 سیکنڈ کیساتھ مکمل کرتے ہوئے پہلی، زین محمود نے ایک منٹ اور 54 سیکنڈ کے ساتھ دوسری، آصف فضل چوہدری نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ تیسری، جعفر مگسی نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ چوتھی جبکہ نادرمگسی نے 1 منٹ 57سیکنڈ کیساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ سٹاک رینکنگ میں صاحبزادہ فخر نے ایک منٹ 55 سیکنڈ کیساتھ پہلی،تیمور خواجہ نے ایک منٹ 56 سیکنڈ کیساتھ دوسری اور راشد گورایانے ایک منٹ 58 سیکنڈ کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں