ڈی آئی خان/بس اڈوں پر سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامہ اور چیف ایگزیکٹو کنٹوننمنٹ بورڈ فیصل وٹو کا مشکور ہوں، اسماعیل نیازی 320

ڈی آئی خان/بس اڈوں پر سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامہ اور چیف ایگزیکٹو کنٹوننمنٹ بورڈ فیصل وٹو کا مشکور ہوں، اسماعیل نیازی

ڈی آئی خان/بس اڈوں پر سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامہ اور چیف ایگزیکٹو کنٹوننمنٹ بورڈ فیصل وٹو کا مشکور ہوں، اسماعیل نیازی

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) ضلعی انتظامیہ اور خصوصا کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل وٹو کی خصوصی سے دلچسپی تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر مسافروں کو بہترین سہولیات میسر ہو رہی ہیں، اسماعیل خان نیازی،
تفصیلات کے مطابق آل ڈیرہ ٹرانسپورٹ یونین کے چیئرمین اور معروف کاروباری شخصیت حاجی اسماعیل خان نیازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان اور خصوصا کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل کا مشکور ہوں جن کی خصوصی کاوشوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کے بس اڈوں میں عوام کے لیے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات مہیا کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ فیصل وٹو اور ضلع انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی سے بس اڈوں میں پانی، باتھ رومز اور دیگر سہولیات ممکن کر دی گئی ہیں جس سے مسافروں کی تکالیف کا ازالہ ہو گیا ہے،

حاجی اسماعیل خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے بس اڈوں پر پینے کے پانی، باتھ رومز اور دیگر سہولیات کے فقدان کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور خصوصا کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ کے چیف ایگزیکٹو فیصل وٹو نے ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے ٹرانسپورٹ اڈوں پر پینے کے پانی، انتظارگاہ کی مرمت، باتھ رومز کی صفائی اور مسافروں کے بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظامات کو ممکن بنایا جس پر ڈیرہ اسماعیل خان کی

عوام ان کا شکریہ ادا کرتی ہے، حاجی اسماعیل خان نیازی نے کہا کہ عید الفطر کے دنوں میں ایس او پیز اور لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ یونین نے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کیا اور اب جبکہ ٹرانسپورٹ بحال کردی گئی ہے جس پر میں ڈیرہ کے تمام ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید ہے کہ ٹرانسپورٹ اڈوں اور مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرکے عوام کی تکلیف کا ازالہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں