ریسکیو 1122 کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی واک 138

ریسکیو 1122 کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی واک

ریسکیو 1122 کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی واک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹرخالد محمودکی زیر نگرانی ریسکیو کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کے بارے آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔ اس حوالے سے ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا، اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل بختیار اور آرمی آفیسر کی قیادت میں واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ریسکیو جوانوں، ٹائیگر فورس نوجوان، سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں حصہ لیا

اس واک کا مقصد لوگوں میں کرونا ویکسین لگوانے کی افادیت کے متعلق آگاہی دینا تھا۔ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد یاسر رضا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی اس وباء سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد کرونا ویکسین لگوائے تاکہ ہم اپنے ملک کو کروناکی اس وبا ء سے محفوظ بنا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر اسماعیل بختاور نے لوگوں کروناء ویکسین کی افادیت کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ واک ٹی چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتی

میلاد مصطفی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریسکیو 1122 کی جانب آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلاوٰاور غلط معلومات کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے اور کرونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔ اس موقع پر اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ، ریسکیو سیٖفٹی انسٹرکٹر بشیر احمدطاہر اور میڈیا کوآرڈینیٹرراشد چوہدری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں