گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سکول سیلابی منظر پیش 210

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سکول سیلابی منظر پیش

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سکول سیلابی منظر پیش

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ہائی سکول ہارون آباد بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے سکول سیلابی منظر پیش کر رہا ہے بارش کےجمع شدہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو سخت پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے سکول کی پرانی بلڈنگ انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے

جو کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے محکمہ تعلیم کی طرف سے اسے خطرناک بلڈنگ قرار دے دیا گیا ہے مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی فنڈز جاری نہ کئے گئے ہیں بارش کے بعد سکول کا یہ منظر ہے کہ پورے سکول اور کلاس رومز میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگتا ہے بچے پانی میں اینٹیں رکھ کر اینٹوں کے اوپر چل کر کلاس رومز میں داخل ہوتے ہیں تاکہ ان کے یونیفارم خراب نہ ہوں کوئی پرسان حال نہیں والدین کا کہنا ہے

کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے اس لئے سکول بھیجتے ہیں تاکہ ان میں شعور پیدا ہو سکے اور آنے والے وقت میں یہ بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں مگرہمیں اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ بچوں کی تعلیم بھی تو انتہائی ضروری ہے یہ تو ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سکول کی طرف خاص طور پر توجہ دیں مقامی سیاستدانوں کو بھی اس طرف خصوصی توجہ دے کر اپنا موثر کردار ادا کریں

اور سکول کو نئی بلڈنگ کے لئے فنڈز جاری کروائیں اور سکول کی خستہ حال بلڈنگزکو مسمارکرکےنئی بلڈنگز تیار کروائیں اور نقاصی آب سیوریج کے نظام کو فی الفور درست کریں تاکہ کسی بڑے حادثہ کا سامنا نہ کرنا پڑے والدین کا وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنچاب سردار عثمان بزدار اور وزیر تعلیم سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں