جنڈولہ ہسپتال/خاتون ڈاکٹر نہ ہونے سے خواتین مریضوں کو مشکلات کا سامنا 118

جنڈولہ ہسپتال/خاتون ڈاکٹر نہ ہونے سے خواتین مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جنڈولہ ہسپتال/خاتون ڈاکٹر نہ ہونے سے خواتین مریضوں کو مشکلات کا سامنا

سب ڈویژن جنڈولہ(نثاربیٹنی سے) سب ڈویژن جنڈولہ کے ہیڈکوارٹر جنڈولہ ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں جسکی وجہ سے خواتین مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن جنڈولہ کے ہیڈ کوارٹر جنڈولہ کے سول ہسپتال میں زنانہ ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے خواتین مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،

ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف خواتین تو موجود ہے لیکن زنانہ میڈیکل ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، اہل علاقہ نے اس بابت کہا کہ جنڈولہ ہسپتال میں خواتین مریضوں کے لیے لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں اور خواتین کو مجبورا” میل ڈاکٹر سے چیک اپ کرانا پڑتا ہے جو خواتین کے لیے باعث تکلیف ہے، اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیٹنی قبائل کے اس وسیع علاقہ کے لیے موجود ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر تعینات کی جایے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں