ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے کرپشن، نا اہلی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 افسران و ملازمان کو ڈسمس کر دیا
بہاولنگر (خرم شہزاد ملک سے) ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے کرپشن، نا اہلی اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 8 افسران و ملازمان کو ڈسمس کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد ظفر بزدار کا پولیس لائن میں اردل روم کا انعقاد اردل روم کے دوران ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے ضلع ہذا کے 28 پولیس افسران و اہلکاران کے شو کاز نوٹسز اور محکمانہ انکوائریزکی سماعت کی ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے فرائض میں غفلت برتنے،
نااہلی، کرپشن اور اختیارات میں تجاوز کرنے پر 8 افسران و ملازمان کو ملازمت سے برطرف / ڈسمس کر دیا SI مظفر اقبال سابقہ SHO سٹی ہارون آباد کو نا اہلی، مس کنڈکٹ، کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر ڈسمس کیا گیا HC مختیار احمد انچارج بخشی خانہ منچن آباد و 3 ملازمان کنسٹیبل محمد ریاض، کنسٹیبل محمد عرفان اور کنسٹیبل محمد یعقوب کو بخشی خانہ میں ملزمان کی حفاظت و نگہداشت میں غفلت برتنے پر ڈسمس کیا گیاکنسٹیبل اشفاق احمد کو فورٹ عباس میں خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے پر ڈسمس کیا گیا بہاولنگر بھوکاں
والہ پتن پر تعینات ملازمان کنسٹیبل عامر مقبول اور کنسٹیبل عمران اقبال سے ہیروئن برآمد ہونے پر محکمانہ انکوائری کے بعد ڈسمس کیا گیا 7 افسران اور ملازمان کو بندی سالانہ انکریمنٹ کی سزا دی گئی۔ 4 افسران اور ملازمان کو ضبطی سروس کی سزا دی گئی۔1 افسر کو تنخواہ کے درجہ میں کی سزا دی گئی۔ 3 افسران اور ملازمان کو سنشور کی سزا دی گئی۔ 3 افسران اور ملازمان کو وارننگ اور 2 ملازمان کے جواب تسلی بخش پائے جانے پر شوکاز نوٹس فائل بھی کئے گئے
اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر پولیس افسران و اہلکاران کو نقد انعام / تعریفی اسناد دی جاتی ہیں اسی طرح ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی پر سزا ئیں بھی دی جاتی ہیں پولیس کی کارگردگی میں بہتری اور تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے سزا اور جزا کے عمل کو جاری رکھنا ضروری ہےکسی بھی پولیس افسر کو اختیارات سے تجاوز کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی انصاف کی فراہمی میں رکاو ٹ بننے والے پولیس افسران و اہلکار وں کا احتساب ہونا بہت ضروری ہے