کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا
ڈیرہ غازیخان(بیوروچیف ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ڈویلپمنٹ،پی ایچ اے،کارپوریشن،ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے کمشنر نے صفائی، سیوریج،گرین بیلٹس اور دیگر معاملات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے بلاک ایک،دو،پانچ،چھ، کشمیر پارک،مانکا کینال،ریلوے روڈ فیصل مسجد چوک، سہرائی چوک ماڈل ٹاؤن اور بھٹہ کالونی ڈسپوزل سمیت دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار،ایم او محمد عمران جتوئی،محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے شہر کا معائنہ کرتے ہوئے
صفائی، سیوریج،شجرکاری سمیت میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے۔کمشنر نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اولین ٹاسک ہے۔فرائض کی انجام دہی میں محکموں کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سیوریج مسائل کے حل کیلئے ڈسپوزل اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔صفائی کے معیار کو بہتر کرنا ہوگا.