حالیہ سیلاب کے بعد دوبیر کوہستان کے عوام شدید مشلات کا شکار ہیں، عبدالرب 103

حالیہ سیلاب کے بعد دوبیر کوہستان کے عوام شدید مشلات کا شکار ہیں، عبدالرب

حالیہ سیلاب کے بعد دوبیر کوہستان کے عوام شدید مشلات کا شکار ہیں، عبدالرب

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) خیبر بختونخوا کے ضلع کوہستان کے علاقے دوبیر کے رہائشی عبدالرب نے علاقے کی پسماندگی اور بدحالی کے حوالے سے کہا ہے کہ دس ماہ قبل آنے والے سیلاب سے دوبیر کی رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئیں تھیں جس سے پندرہ ہزار نفوس پر مشتمل مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے، علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے

مقامی لوگ جان پر کھیل کر لکڑی کے تختوں سے بنے پل کراس کرتے ہیں یا پھر رسیوں کی مدد سے دریا عبور کرتے ہیں جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں، صوبائی حکومت فوری طور پر اہل علاقہ کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تباہ شدہ پلوں اور سڑکوں کو بحال کرے بصورت دیگر اہل علاقہ کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پرمجبور ہونگے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں علاقہ معززین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

خیبر بختونخوا کے ضلع کوہستان کے علاقے دوبیر کے رہائشی عبدالرب کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان جوسیاحت سے مالا مال علاقہ ہے پسماندہ ترین ضلع ہے جہاں پر پندرہ ہزار افراد پر مشتمل آبادی بے یارومددگار اور اکیسویں صدی جیسے جدید دور میں بھی بنیادی حقوق سے محروم ہے، دس ماہ قبل آنے والے سیلاب کے باعث علاقے کی رابطہ سڑکیں اور پل تباہ ہو گئے ہیں مگر مقامی انتظامیہ اور سیاسی قیادت سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھی اہل علاقہ کیلئے کوئی کام کرنے سے قاصر ہیں، علاقے میں اشیائے خوردونوش کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے،

مقامی لوگ جان پر کھیل کر لکڑی کے تختوں سے بنے پل کراس کرتے ہیں یا پھر رسیوں کی مدد سے دریا عبور کرتے ہیں جسکی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں، علاقہ میں بنیادی مرکز صحت نہ ہونے کی وجہ سے ڈیلیوری کیسز میں مریضوں کو لکڑیوں پر اٹھا کر دور دراز علاقوں میں لے جایا جاتا ہے جس سے اکثر مریض طبیعت زیادہ خراب ہونے سے راست میں ہی دم توڑ دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کوہستان کا علاقہ سیاحت سے مالا مال ہے

مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پسماندہ اور عوام کی نظروں سے اوجھل ہے، علاقے میں متعدد ڈیمز اور ہائیڈرو پاور پلانٹ موجود ہیں مگر اہل علاقہ بارش کا پانی پینے پر مجبور ہیں، انہوں نے وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری طور پر علاقے کا دورہ کریں اور تمام رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگرضلع کوہستان خاص طور پر دوبیر کے عوام یکم جولائی کے بعد پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں