گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم ہے بی ایس بلاک کی اشد ضرورت ہے،عرفان مصطفیٰ، ملک محمد امین ، 124

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم ہے بی ایس بلاک کی اشد ضرورت ہے،عرفان مصطفیٰ، ملک محمد امین ،

گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم ہے بی ایس بلاک کی اشد ضرورت ہے،عرفان مصطفیٰ، ملک محمد امین ،

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفیٰ اور وائس پرنسپل پروفیسر ملک محمد امین کھوکھر نے مشترکہ طور پر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج بنیادی سہولتوں سے تاحال محروم ہے بی ایس بلاک کی اشد ضرورت ہے طلباء کی بڑھتی ہوئی

تعداد فی میل سٹوڈنٹس کے لئے علیحدہ واش رومز کا قیام انتہائی ضروری ہے جبکہ موجودہ واش رومز صرف جینٹس سٹوڈنٹس کے لئے مختص ہیں الگ واش رومز نہ ہونے کی وجہ سے فی میل سٹوڈنٹس کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فی میل سٹوڈنٹس کے لئے الگ انتظامات بے حد ضروری ہیں سٹاف کی بھی کمی ہے خالی نشستوں پر بروقت لیکچرار اور پروفیسر تعنیات نہ ہونے کی وجہ سے میل اینڈ فی میل سٹوڈنٹس کو تعلیمی نقصان کے خدشات لاحق ہیں اور پلے گراؤنڈ کے لئے بھی فنڈز مہیا کئے جائیں کیونکہ اس پلے گراؤنڈ کو کالج ہٰذا کے

سٹوڈنٹس کے علاوہ مقامی اہل علاقہ کے پلئیرز بھی استعمال کرتے ہیں اور مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی کالج ہٰذا کے گراؤنڈ میں ہوتا رہتا ہے گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج حکومتی نمائندوں اور انتظامیہ کی توجہ کا منتظر ہے مزید انکا کہنا تھا کہ کالج ہٰذا کے لئے جلد از جلد فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ کالج ہٰذا کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا سکے تعلیم کا فروغ ہر شخص پر لازم و ملزوم ہے اور ویسے بھی حدیث مبارکہ ہے

کہ تعلیم حاصل کرو خواہ تمہیں چین کیوں نہ جانا پڑے گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج میں تحصیل بھر کے طلباءتعلیمی زیور سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرتعلیم، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور کمشنر بہاولپور سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں