ہارون آباد گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد معروف کاروباری شخصیت اور قانون دان کی شرکت 199

ہارون آباد گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد معروف کاروباری شخصیت اور قانون دان کی شرکت

ہارون آباد گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد معروف کاروباری شخصیت اور قانون دان کی شرکت

ہارون آباد (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ہارون آباد کی معروف کاروباری شخصیت باؤ لیاقت علی، معروف قانون دان چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد ، راشد نور غوری، چوہدری قیصر ظہیر، چوہدری شعیب لیاقت، اویس احمد، چودھری ارسلان شاہد، معروف صحافی

خرم شہزاد ملک کوارڈینیٹر بہاولنگر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان نے بطور مہمان خصوصی سمیت سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد کے صحافیوں ارسلان یوڈی،ڈاکٹر ذوالفقار علی قریشی، ملک شاہد محمود تبسم اور زبیر چوہان سمیت ارشد پرویز چوہدری پرنسپل، ملک بلال کنٹرولر ایگزامینیشن،

سجاد الحق، رانا اورنگ زیب، اسد محبوب، سرفراز، شوکت علی، ملک ادریس نے شرکت کی سکول میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء جن میں محمد طہہ شاہد فرسٹ پوزیشن کلاس چہارم، محمد توثیق احمد فرسٹ پوزیشن کلاس پنجم، ارحم یونس فرسٹ پوزیشن کلاس ششم، غلام مجتبٰی تبسّم فرسٹ پوزیشن کلاس ہفتم، نورالحسن فرسٹ پوزیشن کلاس ہشتم، حبیب الرحمن سیکنڈ پوزیشن کلاس ہشتم شامل تھے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات ٹرافی، سکول بیگ،

سکول یونیفارم، کاپیاں، قلم اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے تقریب کے اختتام کے بعد معزز مہمانوں کو پرنسپل سکول ہٰذا ارشد پرویز چوہدری اور سٹاف نے لائبریری کا وزٹ کیا اور آخر میں معزز مہمانوں کو پرنسپل آفس میں ریفریشمنٹ بھی دی گئی معزز مہمانوں نے سکول ہٰذا کی تقریب کی

بہترین طریقے سے مینجمنٹ کرنے پر خصوصی تعریف کی معزز مہمانوں نے سکول کی بہترین کارکردگی کو سراحتے ہوئے پرنسپل سکول ہٰذا ارشد پرویز چوہدری اور تمام سٹاف کو خصوصی طور پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی آنے والے وقت میں یہ سکول ہارون آباد کا بہترین سکول ہوگا اور دوسرے سکولوں سے تعلیمی لحاظ سے سبقت حاصل کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں