ضلع بہاولنگر سمیت تمام تحصیلوں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ضلع بہاولنگر سمیت تمام تحصیلوں میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورطلباء وطالبات نے شر کت کی. تحصیل میونسپل کمیٹی سے شروع ہونے والی واک کے شرکاء نےکشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا. ۔ریلی کے شر کاء نے بازوؤں پر کالی پٹیاں باند ھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے
جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے۔مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پامال کر تے ہوئے گذشتہ دو سال سے ان کی آزادی سلب کی ہوئی ہے اور وہ انتہائی مشکل زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے۔مقررین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھر پور انداز میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں جس سے بھارت سفار تی محاذ پر تنہا ہوگیاہے ضلع بہاولنگر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلع بہاولنگر کی تمام تحصیلوں میں ریلیز کا انعقاد کیا گیا کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔