خانیوال ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ڈپٹی کمشنر 154

خانیوال ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ڈپٹی کمشنر

خانیوال ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران رواں ماہ ابتک 33 دکانداروں کو گرفتار کرکے 14 کیخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے- ترجمان ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یکم تا 8 ستمبر تک پرائس کنٹرول سرگرمیوں بارے بتایا گیا ہے کہ یکم تا 8 ستمبر 472 دکانداروں کو 10 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کے جرمانہ بھی عائد کئے گئے

جبکہ ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر 408 دکانداروں کو وارننگ 46دکانیں دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 3 دکاندار ذخیرہ اندوزی کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے پرائس مجسٹریٹس نے ابتک 7 ہزار 918 دکانوں پر نرخنامہ چیک کئے-ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مجسٹریٹس کو کارروائیاں بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈالہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں